مودی حکومت کا صحافت پر کڑا وار، کشمیر ٹائمزکےدفتر پر چھاپہ

بھارتی پولیس کا کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، عالمی صحافتی تنظیموں کی تشویش۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سری نگر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے، جس پر عالمی صحافتی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی حکام نے دفتر پر یہ کارروائی علیحدگی پسند نظریات پھیلانے کے الزام میں کی۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے کہا کہ کشمیر ٹائمز کے مضمون "ایس آئی اے کے چھاپے: ہمیں خاموش کرنے کی ایک اور کوشش” کے بعد بھارتی پولیس نے کارروائی تیز کر دی۔

اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے دعویٰ کیا کہ چھاپے کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئیں، تاہم کشمیر ٹائمز نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

اخبار نے کہا کہ حکومت پر تنقید جمہوریت کا حصہ ہے اور بھارتی کارروائیاں آزادی صحافت کو محدود کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

آئی ایف جے نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافتی اداروں کے خلاف کارروائیاں فوری روکی جائیں اور آزاد میڈیا کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں