امریکی سینیٹر کا غزہ میں ہنگامی انسانی امداد کا مطالبہ

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سینیٹر سینڈرز نے کہا کہ ایک ملین سے زائد فلسطینی سرد موسم میں بغیر پناہ گاہ کے رہنے پر مجبور ہیں اور 92 فیصد گھروں کو اسرائیلی بمباری نے تباہ کر دیا ہے۔

ان کے بیان کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

غزہ گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق 15 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور سخت سردی میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ادویات، خوراک اور بنیادی خدمات کی شدید قلت ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً 70 ہزار فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 71 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں