الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کی رپورٹ جاری کی، قومی اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد رہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے حالیہ ضمنی انتخابات میں ووٹرز کے ٹرن آؤٹ کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر مجموعی ووٹرز ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ این اے 18 ہری پور میں 50.82 فیصد، این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد، این اے 129 لاہور میں 18.67 فیصد اور این اے 104 فیصل آباد میں 13.23 فیصد ووٹرز ٹرن آؤٹ ریکارڈ ہوا۔
پنجاب اسمبلی کی نشستوں میں پی پی 269 مظفرگڑھ میں 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد، پی پی 73 سرگودھا میں 34.45 فیصد، پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد، پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد ووٹرز ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔














