اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت بہتر ہونے کی تصدیق کی اور افواہوں کی تردید کی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے متعلق اڈیالہ جیل حکام نے بیان جاری کیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق عمران خان مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ جیل حکام نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب عمران خان کی صحت کے بارے میں مختلف اطلاعات گردش کر رہی تھیں۔ اڈیالہ جیل حکام نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان کی صحت بہتر ہے اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔














