عمران خان کا مینودیکھیں،فائیواسٹار ہوٹل میں ایساکھانادستیاب نہیں،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جیل میں سہولتوں پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں میسر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جیل میں سہولتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کھانا باہر سے آتا ہے اور ایسی سہولتیں ہیں جو فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی موجود ہے جہاں وہ اپنی پسند کا چینل دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ورزش کی مشینیں اور آرام دہ بستر بھی فراہم کیا گیا ہے، جبکہ ہم جیل میں ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے اور جیل کا کھانا کھاتے تھے۔

خواجہ آصف نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ان کے جیل میں دو کمبل تھے اور جنوری میں گرم پانی بھی میسر نہیں تھا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو ڈبل بیڈ اور آرام دہ بستر میسر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں