سہیل آفریدی کا پشاور میں 7 دسمبر کو جلسے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے آواز اٹھائی جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 7 دسمبر کو پشاور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے دردناک ہے کیونکہ ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ پشاور میں بڑا جلسہ ہوگا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد پہلی بار نہیں ہوا اور طاقتور عناصر نہیں چاہتے کہ آئین و قانون کی بالادستی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو مفلوج کر دیا گیا ہے اور کچھ لوگ انتشار چاہتے ہیں، مگر ہم آئینی دائرے میں پرامن رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں