محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے اسلام آباد کو پشاور کے خلاف یادگار فتح دلائی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 26-2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کی۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں قائداعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ کارنامہ گزشتہ 10 سالوں میں قائداعظم ٹرافی کی پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے، جو محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں سرانجام دیا جبکہ پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 5 وکٹیں لی تھیں۔
محمد موسیٰ کی شاندار بولنگ کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کے خلاف اننگز اور 77 رنز سے فتح حاصل کی، جس نے ان کے ٹورنامنٹ کے سفر کو بہتر کارکردگی کے ساتھ ختم کیا۔
خیال رہے کہ سیالکوٹ اور کراچی بلو کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔















