ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانیکا امکان

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں کریز لیس ڈیزائن کے ساتھ متعارف ہوگا، جس کی قیمت 2400 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیوپرٹینو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، جو ایک منفرد کریز لیس ڈیزائن کے ساتھ ہوگا۔ اس کی قیمت 2400 ڈالرز سے شروع ہونے کی توقع ہے، جو کہ سیال دھاتی ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے مہنگی ہے۔

یہ فون اب تجرباتی مرحلے سے نکل کر پری ماس پروڈکشن موڈ میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کی اندرونی اسکرین سام سنگ ڈسپلے سے ہوگی جبکہ پینل اسٹرکچر اور دیگر اجزاء ایپل خود ڈیزائن کرے گا۔

موجودہ اینڈرائیڈ کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز کے برعکس، ایپل کا یہ فون کریز لیس ڈیزائن کا حامل ہوگا۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ایپل اسٹینڈرڈ آئی فون 20 کی بجائے آئی فون ائیر اور پرو ماڈلز کو فولڈ ایبل آئی فون فولڈ کے ساتھ متعارف کرائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں