ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط پر شعبوں کا آڈٹ تیز کر دیا

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط پر ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ تیز کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کے آڈٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔

ایف بی آر نے بڑے شہروں کے مہنگے ڈاکٹرز اور بیوٹی پارلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ پہلے مرحلے میں ہوگا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلرز اور مہنگی کاسمیٹکس بیچنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ پینٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کرنے والی نجی کمپنیاں بھی زد میں آئیں گی۔ مختلف شعبوں کے آڈٹ کے لیے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کی جا چکی ہیں۔

مزید 200 نجی آڈیٹرز کی خدمات اگلے چند روز میں حاصل کی جائیں گی جبکہ ایف بی آر مجموعی طور پر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ نجی آڈیٹرز ٹیکس دہندگان کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں