چین نے تائیوان پر مداخلت کرنے والی طاقتوں کو سخت پیغام دیا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی مداخلت کرے گا ہم اسے کچل دیں گے۔ چینی ترجمان برائے تائیوان امور نے کہا کہ قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق، جاپان کا تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنا انتہائی خطرناک ہے اور یہ جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ پینگ قینگن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے اور ہم اپنے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کریں گے۔
تائیوان چین کا حصہ ہے اور اس حق کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کرتا۔














