2030 تک جدید ٹیکنالوجیز کی جگہ خودکار سسٹمز لیں گے، پیٹرول گاڑیاں اور دیگر پرانی ٹیکنالوجیز معدوم ہونے کے قریب ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، جو چند سال پہلے ہماری زندگی کا حصہ تھیں اب وہ معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2030 تک کئی موجودہ ٹیکنالوجیز کی جگہ جدید اور خودکار سسٹمز لیں گے۔ بائیومیٹرک لاگ اِن پاس ورڈز کی جگہ لے سکتے ہیں جبکہ ڈیجیٹل والیٹس اور اسمارٹ لاکس پلاسٹک کارڈز اور روایتی چابیوں کی جگہ لے لیں گے۔
نقد رقم اور تاروں والے آلات کے بجائے وائرلیس نظام، کانٹیکٹ لیس ادائیگیاں اور کلاؤڈ سروسز زیادہ مقبول ہوں گی۔ اسٹریمنگ کی مقبولیت اور صاف توانائی کی ترقی کے باعث ٹی وی چینلز اور پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں اپنی اہمیت کھوتی نظر آئیں گی۔
کلاؤڈ اسٹوریج کے زیادہ تیز اور محفوظ ہونے سے ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیوز کا استعمال بھی کم ہوتا جائے گا۔ یہ دہائی مکینیکی دور کے خاتمے اور مکمل ڈیجیٹل زمانے کے آغاز کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔















