غزہ میں طوفانی بارش سے خیموں میں تباہی

غزہ میں طوفانی بارش سے خیموں میں پانی بھر گیا، لوگ متاثر، موسم کی خرابی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ شہر میں شدید طوفانی بارش کے باعث خیموں میں پانی بھر گیا ہے، جس سے لوگ بے یارومددگار ہو گئے ہیں۔ خان یونس میں بارش کے بعد بازاروں میں پانی جمع ہونے سے خیمہ بستیوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

خواتین اپنے خیموں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ متاثرہ خواتین نے بتایا کہ بارش نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور ابھی تک کوئی مدد نہیں پہنچی ہے۔

بچوں اور بزرگوں کو سیلابی پانی کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ خان یونس کی مارکیٹ میں پانی کھڑا ہونے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں۔

غزہ کی خیمہ بستیوں میں موسم کی خرابی کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، اور بارش نے عارضی پناہ گاہوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں محدود وسائل کے ساتھ پانی نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں