سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کے قواعد میں ترمیم

سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ میں ترمیم سے وفاقی ملازمین کا فوری تبادلہ استحقاق ختم، نئے قواعد کے تحت جنرل ویٹنگ لسٹ میں رجسٹریشن لازمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی ملازمین کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے قواعد میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کے قواعد میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت کی جانب سے ڈی جی اسٹیٹ آفس کو ارسال کیے گئے مراسلے کے مطابق، اکاوموڈیشن ایلوکیشن رولز 2002 میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلہ ہونے والے وفاقی ملازمین کا فوری مکان تبدیل کروانے کا استحقاق ختم کر دیا گیا ہے۔

نئے قواعد کے تحت، ٹرانسفر ہونے والے ملازم کو اب جنرل ویٹنگ لسٹ میں رجسٹریشن کرنا ہوگی اور اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا۔

اس سے قبل، کئی ملازمین تبادلے کے نام پر فوری مکان الاٹ کرا لیتے تھے، جس کی وجہ سے طویل عرصے سے جنرل ویٹنگ لسٹ میں اپنی باری کے منتظر ملازمین کو نقصان ہوتا تھا۔ نئی ترمیم سے یہ ناانصافی ختم ہونے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں