ملٹی نیشنل کمپنیوں کا انخلاء روکنے کی حکومتی کوششیں ناکام

حکومت کی نئی پالیسی کے باوجود ملٹی نیشنل کمپنیوں کا پاکستان سے انخلاء جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پاکستان ملٹی نیشنل کمپنیوں کے انخلاء کو روکنے کے لیے نئی سرمایہ کاری پالیسی پر غور کر رہی ہے، لیکن کمپنیاں پھر بھی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

مجوزہ حکومتی پالیسی کا ایک اہم نکتہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ صرف ٹیکس میں نرمی سے بیرونی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہو سکے گا۔

حالیہ برسوں میں شیل، ٹوٹل انرجيز، فائزر، بائر، سانوفی ایونٹس اور نووارٹس سمیت کئی کمپنیوں نے پاکستان سے اپنا کاروبار محدود یا ختم کیا ہے۔ اس کے علاوہ، مائیکروسافٹ، اوبر اور کریم نے بھی اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ امتیازی ٹیکس پالیسی، بلند کارپوریٹ ٹیکس، منافع کی بیرون ملک روانگی پر پابندیاں اور پیچیدہ ریگولیٹری نظام ان کے انخلاء کی بنیادی وجوہات ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں میں نرمی کی کم گنجائش ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ پیشگی سخت شرائط کے تدریجی خاتمے پر بات چیت کرے اور اندرونی اخراجات میں کمی لائے تو نہ صرف ریونیو بڑھانے کی مجبوری کم ہوگی بلکہ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے بہتر کاروباری ماحول بھی پیدا ہوسکے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں