ن لیگ کو ووٹرز کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت ہو چکی ہے۔چودھری پرویز الٰہی

چودھری پرویز الٰہی نے ن لیگ پر ووٹرز کی کمی کے ساتھ الیکشن لڑنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ عمران خان کو جیل میں دو سال سے زیادہ ہو چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ووٹرز کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت ہو چکی ہے۔

ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت جج عارف خان نیازی نے کی۔

جج نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کو ووٹرز کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت ہو گئی ہے، اگر ووٹرز بیس فیصد سے کم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا۔

چودھری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی، اس پر عمل کریں گے۔ چودھری پرویز الٰہی نے دعا کی کہ عمران خان جلد باہر آئیں، اور ان کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہر جگہ ان پر کیسز ہیں، جبکہ بار کونسلز کا الیکشن بھی ہو رہا ہے جہاں ان کی مصروفیت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں