دبئی نے 2026-28 کے لیے 302.7 ارب درہم کا تاریخی بجٹ منظور کر لیا ہے جو بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبے پر مرکوز ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی نے 2026-28 کے لیے 302.7 ارب درہم (82.41 ارب ڈالر) کا تاریخی بجٹ منظور کر لیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، دبئی کی آمدن میں 5 فیصد اضافے کے ساتھ 329.2 ارب درہم (89.63 ارب ڈالر) متوقع ہے اور سرپلس کی امید ہے۔
2026 کے لیے دبئی کے اخراجات کا تخمینہ 99.5 ارب درہم لگایا گیا ہے جبکہ 107.7 ارب درہم کی آمدن متوقع ہے۔
2026 کے مختص کردہ بجٹ کا 48 فیصد سڑکوں، پلوں اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے انفرا اسٹرکچر منصوبوں کے لیے اور 28 فیصد سماجی شعبے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔














