پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر حتمی فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، سلمان اکرم راجا
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے وفاقی آئینی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی زیر غور ہے، اور ایک عدالت کو نہ ماننے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے حال ہی میں پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی تھی اور ووٹنگ کے دوران بائیکاٹ کیا تھا۔ اسی ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی ہے، جس کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان ہیں۔ یہ عدالت صرف آئینی مقدمات کی سماعت کرے گی۔















