امریکا کا وینزویلا کے خلاف ایکشن کا امکان، تیاریوں کا آغاز

امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر ایکشن کی تیاری شروع کر دی ہے اور امریکی کانگریس نے وینزویلین کارٹیلز کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر ایکشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ امریکی لڑاکا طیارے پورٹو ریکو میں واقع نیول بیس پر پہنچنا شروع ہو چکے ہیں جبکہ امریکی کانگریس نے وینزویلین کارٹیلز کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ منشیات گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

امریکی ذرائع کے مطابق وینزویلا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے باوجود صدر ٹرمپ اور صدر مادورو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں