پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، ٹینڈر جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کے لیے باضابطہ ٹینڈر جاری کیا ہے۔ کراچی پورٹ کے ذریعے چاول برآمد کرنے کا منصوبہ ہے اور بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ بولی کے لیے کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کی حد مقرر کی گئی ہے۔
کنٹریکٹ ملنے کے 45 روز کے اندر ترسیل لازمی ہوگی۔ پاکستان نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ بطور گیٹ وے استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کی جا سکے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چاول برآمدات میں 28 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکا کی جانب سے بھارتی چاول پر ٹیرف عائد ہونے کے بعد پاکستان کے لیے امریکی مارکیٹ میں نئی تجارتی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔













