فیروز خان نے علیزے سے علیحدگی کی وجوہات پر خاموشی توڑی

فیروز خان نے پہلی بار علیزے سلطان سے علیحدگی کی وجوہات پر بات کی، کہا کہ خاموشی نے انہیں مضبوط بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکار فیروز خان نے پہلی بار اپنی سابق اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی کے معاملے پر گفتگو کی ہے۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران فیروز خان نے علیزے سلطان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

فیروز خان نے کہا کہ ان کے اور علیزے کے درمیان تعلقات میں اچھے اور برے دن آئے، مگر ایک دن ایسا آیا جو بہت برا ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد علیزے ڈر گئی تھیں اور انہوں نے جھوٹے الزامات کا سامنا کیا، حالانکہ وہ کبھی بھی کسی عورت سے نفرت نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمیشہ علیزے کو عزت دی اور کسی قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کیا۔ فیروز خان نے کہا کہ خاموشی نے انہیں مضبوط بنایا، اور کئی لوگوں نے کہا کہ اگر ان کی جگہ ہوتے تو حالات کا سامنا نہ کر پاتے۔

یاد رہے کہ علیزے سلطان نے 2022 میں گھریلو تشدد کے انکشاف کے بعد فیروز خان سے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب خان سے دوسری شادی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں