ایک ووٹ کی ہیرا پھیری ثابت ہو تو استعفیٰ دے دیں گے۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ نے پی پی 116 کے ضمنی انتخابات میں ووٹ فراڈ پر استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی پی 116 کے ضمنی انتخابات سب کے سامنے ہوئے ہیں اور اگر ایک بھی ووٹ کی ہیرا پھیری ثابت ہوئی تو وہ استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں 50 فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتا ہے جبکہ ضمنی انتخابات میں 25 سے 30 فیصد ٹرن آؤٹ قابل قبول ہوتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبائی حلقے میں 50 ہزار ووٹوں کی تعداد موجود ہے، مخالفین کی سیاست اسلام آباد پر حملہ کرنے کی ہے، جبکہ ہمارا اس میں کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 116 میں 48 ہزار میں سے 15 ہزار ووٹ ایسے تھے جو پہلے پی ٹی آئی کو دیے گئے تھے۔

انہوں نے عوام سے ملاقات میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت و اقدامات کا تذکرہ سننے کو ملا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے صرف حمایت کرنے تک محدود تھے، جبکہ پی ٹی آئی کے جلسوں اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔ 2024 کے انتخابات کے دوران کچھ حلقوں میں لوگوں کی عدم موجودگی سے ہمیں نقصان ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں