سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سے ملاقات

جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور پاک سعودی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جی ایچ کیو آمد پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور پاک سعودی اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ دفاعی تعاون، سکیورٹی اشتراک اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج کے ساتھ پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کی ستائش کی اور مضبوط شراکت داری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں