برطانیہ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت متعارف کرائی

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کیا، جو طلبہ اور کارکنان کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے جو چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا۔ یہ نظام "سادہ اور محفوظ” ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔

ہائی کمشنر نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موجودہ پاسپورٹ سے ای ویزا کو ضرور لنک کریں۔ مزید برآں، انہوں نے سرکاری ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے جہاں لوگ معلوم کر سکیں گے کہ وہ اس سہولت کے اہل ہیں یا نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں