ای چالان سسٹم جلد سندھ کے دوسرے شہروں میں نافذ ہوگا

کراچی میں ای چالان سسٹم نافذ، سندھ کے دیگر شہروں میں جلد متعارف ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

کراچی میں ای چالان سسٹم نافذ ہونے کے بعد شہریوں نے سوال اٹھایا کہ یہ نظام سندھ کے دیگر شہروں میں کیوں نافذ نہیں کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے بتایا کہ اس وقت ای چالان سسٹم صرف کراچی میں نافذ ہے جبکہ دیگر شہروں میں ڈمی چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام جلد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا آغاز صرف کراچی میں ہوا ہے اور اس کا حتمی جواب آئی جی سندھ دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای چالان سسٹم پورے سندھ میں جلد نافذ ہوگا کیونکہ اس کی ترمیم پورے صوبے میں لاگو کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں