امریکی بینک کی پاکستان، مصر، یورپ میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری

امریکی بینک پاکستان، مصر اور یورپ میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی بینک پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چینز محفوظ بنانے کے لئے مختص کی گئی ہے۔

امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل ہوں گے۔ پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لئے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا جائے گا جبکہ مصر کو 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لئے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں