پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخ کا کم ترین ٹرن آؤٹ، تحریک انصاف کا انتخابات پر عوامی عدم اعتماد کا اظہار۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ تاریخ کا کم ترین رہا، جس سے عوام نے انتخابات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس موجود نمبروں کے مطابق تحریک انصاف پنجاب میں سبقت لے رہی ہے، جبکہ وہ دھاندلی کے بجائے عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہری پور میں تمام پارٹیوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ موجود تھی، لیکن پنجاب میں پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ وہاں جلسے اور کیمپین کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ این اے 18 ہری پور کے نتائج حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ اس نشست پر پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، جس میں متعدد امیدوار مدمقابل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں پی پی امیدوار آگے ہیں، جبکہ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔














