اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات

اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات، وزیراعظم کی منظوری کے بعد تعیناتی کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

اشفاق احمد خلیل وزارت اطلاعات میں متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان ایمبیسی ٹوکیو میں پریس قونصلر کی حیثیت سے خدمات شامل ہیں۔

وزیراعظم نے وزارت کے سینئر افسران کے انٹرویوز کے بعد اشفاق احمد خلیل کو منتخب کیا۔ ان کی تعیناتی کے بعد وزارت میں انتظامی اور پالیسی سطح پر تسلسل برقرار رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں