وفاقی آئینی عدالت نے چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا مقصد عوام کو اپنے صوبے میں آئینی مقدمات دائر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد عوام کو اپنے صوبے میں آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ عدالت اس وقت عبوری مرحلے سے گزر رہی ہے اور جلد مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے صوبائی رجسٹریوں تک ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس سے کیسوں کی سماعت میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔
عدالت کے اس فیصلے سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں آسانی ہو گی اور مقدمات کے تیزی سے فیصلے ہوں گے۔














