پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری معاشی بحران سے دوچار، چین سے درآمدی دھاگے کی قیمت کم ظاہر کرنے کا انکشاف۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی ٹیکسٹائل و کاٹن انڈسٹری شدید معاشی بحران کا شکار ہے، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ مقامی سطح پر زائد پاور اور گیس ٹیرف کے علاوہ ٹیکسوں کی بھرمار سے صنعتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے سوتی دھاگے کی درآمدات میں اضافے اور انڈرانوائسنگ کے رحجان کی وجہ سے فیصل آباد سوتر منڈی میں چینی برآمد کنندہ نے دفتر قائم کیا ہے، جس کے باعث مقامی ٹیکسٹائل ملیں غیر فعال ہوچکی ہیں۔
احسان الحق نے مزید بتایا کہ اپٹما کی تحقیق کے مطابق درآمدی سوتی دھاگے کی قیمتیں کم ظاہر کرکے کلئیرنس حاصل کی جارہی ہے، جس سے مقامی انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے۔
پاکستان کے مقابلے میں چین کے سوتی دھاگے کی قیمت کم ہونے سے درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ پاور اور گیس ٹیرف میں کمی اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرے۔













