پنجاب ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی

پنجاب ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی فتح پر وزیر اعظم کی مبارکباد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جس پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار محمود قادر خان لغاری، پی پی 203 ساہیوال سے چوہدری حنیف جٹ، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور نیازی، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لیے شبانہ روز کوششوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں فتح مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے جبکہ مجموعی کامیابی حکومت کی کارکردگی پر عوام کے اطمینان کو ظاہر کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں