مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر لی، پیپلزپارٹی صرف ایک نشست پر کامیاب۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی صرف ایک نشست پر کامیاب ہو سکی۔ ن لیگ کے کارکنوں نے جیت کا جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے حافظ میاں نعمان نے 63,441 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد نے 29,099 ووٹ لیے۔ این اے 96 فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے محمد بلال بدر 92,001 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔
این اے 104 فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے دانیال احمد نے 52,791 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19,262 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 18 ہری پور میں بابر نواز خان نے ایک لاکھ 63,996 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 120,220 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں بھی مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی۔ پی پی 73 سرگودھا میں میاں سلطان علی رانجھا 71,770 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔ پی پی 87 میانوالی میں علی حیدر نور خان نیازی 67,870 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔














