ہری پور ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان نے میدان مار لیا

این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کی فتح، وزیر اعظم کی مبارکباد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہری پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کے نتائج میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان نے 163996 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 120220 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ بابر نواز خان نے 43776 ووٹ کی برتری سے فتح حاصل کی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کو شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور قیادت کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کے عوامی خدمت کے جذبے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بابر نواز خان اپنے حلقے کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی خدمت میں محنت کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں