وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی کی دھاندلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی آئی کی دھاندلی الزامات کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی، بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے جو 25 نومبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس عامر فاروق اس بینچ کی سربراہی کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے انتخابی دھاندلی انکوائری ٹریبونل کے قیام کے لیے رجوع کیا تھا۔

تحریک انصاف نے اس معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی، جسے 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔

بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں