سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی حکومتی منظوری

خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو سپیشلائزڈ یونٹ بنانے کی منظوری دے دی، تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ یونٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے جس کے لئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ اجلاس میں 1221 اہلکاروں کی اسامیوں کی بھی منظوری دی گئی، اور سپیشل برانچ کے لئے 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ سپیشل برانچ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور ان کی استعداد بڑھانے کے لئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں