فیصل آباد میں عابد شیر علی کو بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی پر نوٹس

فیصل آباد میں بیلٹ پیپر کی رازداری پامال کرنے پر عابد شیر علی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کو بیلٹ پیپر کی رازداری پامال کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔ عابد شیر علی کی بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ اقدام اٹھایا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق، عابد شیر علی نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں استعمال کیا اور ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپر کی رازداری کا پامال ہونا قانونی جرم ہے، اور عابد شیر علی سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں