این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے غیرحتمی نتائج کے مطابق بابر نواز خان کو 75295ووٹ ملے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 52407 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہری پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
ہری پور کے 270 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کو موصول ہو گئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے سبقت حاصل کر لی ہے۔
موصول ہونے والے نتائج میں بابر نواز خان کو 75295ووٹ ملے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 52407 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
آر او آفس کے مطابق فارم 45 کے نتائج آر ایم ایس سسٹم پر ڈالنے کا عمل جاری ہے اور مکمل نتائج آنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حلقے میں ووٹوں کی گنتی مرحلہ وار جاری ہے اور باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہونا ابھی باقی ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب خان 86558 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز 80150 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ابھی تک قومی اسمبلی کے دیگر حلقوں میں ن لیگ کا پلڑہ بھاری ہے، پانچ حلقوں میں لیگی امیدوار آگے ہیں جبکہ این اے 18 ہری پور میں ن لیگ کے بابر نواز اور آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب میں کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے۔














