شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی، فلم کی شوٹنگ معطل

شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں، فلم کی شوٹنگ معطل کر دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں جب ان کی پاؤں کی انگلی فریکچر ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور ایک طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے زخمی ہوئیں۔ وہ نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھیں جب کہ ڈانس کے دوران توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا۔

فلم کے ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی۔ شردھا نے اصرار کیا کہ یونٹ کام جاری رکھے، تاہم درد بڑھنے پر شوٹنگ مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

شردھا نے ممبئی واپس آنے پر کچھ کلوز اپ اور جذباتی مناظر مکمل کیے۔ فلم کے ہدایت کار سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دیگر متعلقہ خبریں