قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، اہم مقابلے متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں کل پولنگ ہوگی، جن میں پنجاب کے پانچ اور ہری پور کا ایک حلقہ شامل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آزاد امیدواروں کے خلاف میدان میں ہیں، جبکہ ڈی جی خان میں اتحادی جماعتوں کا مقابلہ ہوگا۔ یہاں مسلم لیگ (ن) کے قادر کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز اور مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ یہ سیٹ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی، جس پر ان کی اہلیہ میدان میں ہیں۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ (ن) کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد کے مابین مقابلہ ہے۔

ڈی جی خان کے حلقہ این اے 185 میں مسلم لیگ (ن) کے سردار قادر اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ کا ٹاکرا ہوگا۔

فیصل آباد کے حلقہ 96 میں مسلم لیگ (ن) کے بلال بدر کا مقابلہ اپنی ہی پارٹی کے سابق امیدوار نواب شیر وسیر سے ہے۔

این اے 104 میں مسلم لیگ (ن) کے راجا دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان میں مقابلہ ہوگا، جبکہ این اے 143 میں مسلم لیگ (ن) کے طفیل جٹ اور آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری مد مقابل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں