لاہور سے اغوا ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب

لاہور سے اغوا ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا گیا، جبکہ خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سے اغوا ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا گیا ہے، جب کہ اغوا میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، مبرا اور اریبہ نامی بہنیں تیرہ نومبر کو اسکول سے واپسی پر لاپتہ ہوئیں۔ بچیوں کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا اور کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے تفتیش کی گئی۔

اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو بازیاب کروا لیا گیا، جبکہ ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ خاتون نے بچیوں کو ورغلا کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں