انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے قراء کی پاکستان آمد

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قراء پاکستان پہنچ رہے ہیں، مقابلہ 24 سے 27 نومبر تک جاری رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں 24 سے 27 نومبر تک وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے قراء اور منصفین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

چاڈ کے قاری احمت، صومالیہ کے قاری عبدالقادر ابدی وہاب ادن، اور گھانا کے قاری ابوالمال سواللہ پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے افسران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

آج مصر، بحرین، اردن، فلسطین، قازقستان، مالی، برکینا فاسو، موریطانیہ، اور کوموروس سے مزید قراء پاکستان پہنچیں گے۔

عالمی سطح پر قرآن کی تلاوت کے اس مقابلے میں دنیا بھر سے نامور قراء کی شرکت متوقع ہے، جو اسلام آباد میں ایک روح پرور ماحول پیدا کرے گی۔ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مقابلہ چار روز جاری رہے گا۔

قاری صداقت علی نے کہا کہ مقابلے میں 40 ممالک کے قراء شرکت کریں گے اور اسے عالمی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں