اسد قیصر کا حکومت کی قوانین منسوخی کا اعلان

اسد قیصر نے صوابی میں کہا کہ حکومت کی قانون سازی ختم کریں گے اور عمران خان کے لئے انصاف چاہتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

صوابی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ بدترین حالت میں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم حکومت کی طرف سے کی گئی قانون سازی ختم کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے انصاف چاہتے ہیں اور ججز سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہوں، پی ٹی آئی آپ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت تھی جو اب مکمل بند ہو چکی ہے، ہمارا مقصد جنگ نہیں بلکہ امن اور روزگار ہے۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ادارے اور حکمران 5 نکات پر دستخط کرتے ہیں تو عمران خان سے دستخط کروانا میری ذمہ داری ہوگی۔

آئی ایم ایف نے اہم سرکاری اداروں کو حکومتی ٹھیکوں میں خصوصی مراعات ختم کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں