وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی پر سرفراز بگٹی نے دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں زور پکڑنے کے بعد سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوشش کی۔\n\nتاہم، پی پی پی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات سے انکار کردیا۔ سرفراز بگٹی کچھ دن دبئی میں قیام کریں گے۔\n\nپی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔














