راولپنڈی میں ای چالان سسٹم کا آغاز، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے

راولپنڈی میں ای چالان سسٹم کے آغاز سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد ہوں گے، سیف سٹی کیمروں سے نگرانی جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہو گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیمروں سے خودکار ای چالان کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو موصول ہوگا۔ مقررہ وقت پر جرمانہ جمع کرانا لازم ہوگا۔

ای چالاننگ سسٹم کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار سی سی ٹی وی کیمروں سے چالان جاری کیے جائیں گے۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، لین وائلیشن اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر بھی فوری ای چالان جاری ہوگا۔

غیرنمونہ اور غیرقانونی نمبر پلیٹ پر بھی خودکار کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی ریکارڈ ہوتے ہی چالان جاری ہو کر گھر کے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں سیف سٹی کے تحت 359 مقامات پر 2000 سے زائد کیمرے نصب ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 15 کیمرے لگائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق سرویلنس سسٹم جرائم اور واقعات کی بروقت رپورٹنگ میں بھی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں