ہالینڈ کی کمپنی نے سمندری لہروں سے بجلی بنانے کا نیا نظام تیار

ہالینڈ کی کمپنی نے سمندری لہروں سے بجلی بنانے والی ٹربائن تیار کی، جو پاکستان کے ساحل پر نصب ہو کر 40 سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہالینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالینڈ کی کمپنی سمفنی ویو پاور نے سمندری لہروں کی طاقت سے بجلی بنانے والی ٹربائن تیار کر لی ہے۔ یہ ٹربائن سمندر میں صرف 20 میٹر گہرائی پر نصب کی جا سکتی ہے اور سمندری لہروں کے ٹکرانے سے اوپر نیچے ہو کر بجلی پیدا کرتی ہے۔

سمندری لہروں کی مدد سے تیار کردہ یہ نظام پاکستان کے 1046 کلومیٹر طویل ساحل پر نصب ہونے کی صورت میں 40 سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے لیے گیس، ڈیزل یا کوئلے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ہالینڈ میں یہ ٹربائن عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے ساحل پر نصب کی جائے گی، جو لامحدود اور سستی بجلی فراہم کر سکے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں