ایلون مسک کا انکشاف20 سال بعد کام اور پیسہ غیرمعنی ہو جائیں گے

ایلون مسک نے سعودی فورم میں کہا کہ آئندہ 20 سالوں میں روبوٹس کی وجہ سے کام اور پیسہ غیرمعنی ہو جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف شخصیت ایلون مسک نے سعودی سرمایہ کاری فورم میں انکشاف کیا کہ آئندہ 20 برسوں میں انسان نما روبوٹس کی وجہ سے کام اور پیسہ غیرمعنی ہو جائیں گے۔

مسک نے فورم میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ان روبوٹس کی صلاحیتیں لیبر مارکیٹ کو مکمل طور پر بدل دیں گی اور صنعتی و خدماتی شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیداواریت کا تصور تبدیل ہو جائے گا، معیشت میں بہتری آئے گی اور غربت کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ مسک نے پیش گوئی کی کہ آنے والے روبوٹس زیادہ تر کاموں کو کم قیمت پر انجام دیں گے، جس سے انسانوں کے لیے کام کرنا ضرورت کے بجائے ایک اختیار ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں