نیب نے دو سال میں 6.57 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیب نے دو سال کے دوران کرپشن سے لوٹی گئی 6.57 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی۔ نیب دستاویز کے مطابق، وفاقی حکومت کو 4751 ملین روپے، پنجاب کو 330 ملین، سندھ کو 320 ملین، بلوچستان کو 5 ملین، اور خیبرپختونخوا کو 41 ملین روپے لوٹائے گئے۔ دیگر اداروں کو 1124 ملین روپے بھی واپس دلوائے گئے۔
نیب کے مطابق، واگزار کروائی گئی زمینیں اس کے علاوہ ہیں۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی تک مجموعی طور پر 1.10 ٹریلین روپے کی برآمدگی کی گئی۔ ہاؤسنگ سمیت مختلف منصوبوں میں دھوکا دہی کے کیسز میں 124 ارب روپے کی رقم برآمد کی گئی، جو 1,31,000 متاثرین میں تقسیم کی گئی۔














