قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کل پاکستان کے مختلف حلقوں میں ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل منعقد ہوں گے۔ این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد میں ووٹنگ ہوگی۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر بھی کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ پولیس پہلی، سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر ہوگی۔ پاک فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی جبکہ بیلٹ پیپرز کی سیکیورٹی کے فرائض بھی انجام دے گی۔














