آزاد کشمیر کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم، اہم عہدے سونپ دیے گئے

آزاد کشمیر کی کابینہ میں مختلف وزارتوں کی تقسیم کردی گئی، اہم عہدے تفویض۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ میں شامل اراکین کو مختلف وزارتوں کے قلمدان تفویض کر دیے گئے ہیں۔ سینئر وزیر میاں عبدالوحید کو وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے جبکہ سردار جاوید ایوب کو وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد بنایا گیا ہے۔

چودھری قاسم مجید کو خزانہ و ان لینڈ ریونیو کی وزارت سونپی گئی جبکہ سید بازل علی نقوی کو صحت عامہ اور بہبود آبادی کی وزارت کا چارج دیا گیا ہے۔ دیوان علی چغتائی محکمہ تعلیم سکولز کے وزیر مقرر ہوئے اور جاوید اقبال بڈھانوی کو وزیر خوراک آزادکشمیر مقرر کیا گیا۔

سردار ضیا القمر کو مواصلات و تعمیرات عامہ کی وزارت ملی جبکہ چودھری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل کی ذمہ داری دی گئی۔ ظفر اقبال ملک کالجز کے وزیر، سردار محمد حسین زکوٰۃ و عشر، اور چودھری علی شان سونی زراعت امور حیوانات کے وزیر مقرر ہوئے ہیں۔

چودھری اخلاق کو ریونیو، عامر یاسین کو لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور چودھری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ چودھری محمد رشید کو پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، رفیق نیئر کو مذہبی امور و اوقاف، فہیم ربانی کو سیاحت اور نبیلہ ایوب کو کشمیر کاز کی وزارت ملی ہے۔

احمد صغیر مشیر برائے سپورٹس یوتھ و کلچر جبکہ فہد یعقوب مشیر برائے صنعت و تجارت مقرر کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں