سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط،عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر شدیداحتجاج

سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر مریم نواز کو خط لکھا، عدالتی احکامات پر عمل کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بزرگ خواتین کو سڑک پر بٹھایا گیا، جو غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب حکومت سے چار اہم مطالبات کیے، جن میں عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد، بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور جیل میں ملاقاتوں کے لیے باوقار نظام قائم کرنا شامل ہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قبول نہیں اور انہیں ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں