پاکستان میں ماہی گیری کا عالمی دن آج منایاجا رہا ہے

پاکستان میں ماہی گیری کا عالمی دن منایا گیا، جو کراچی کے ساحل پر لاکھوں لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں آج ماہی گیری کا عالمی دن منایا گیا، جو دنیا بھر میں 21 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ قدیم انسانی پیشہ، جو سمندر سے مچھلیاں پکڑنے پر مبنی ہے، کراچی کے ساحل پر لاکھوں لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہے۔

ماہی گیر سمندر میں کئی دنوں یا ہفتوں تک رہ کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں، مگر انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مچھلی پکڑنے کے اس قدیم پیشہ سے وابستہ لاکھوں لوگ ترقی کے خواب دیکھتے ہیں۔

فشرمینز کو آپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید موٹانی نے کہا ہے کہ ماہی گیری کو کئی خطرات لاحق ہیں اور مچھیروں کی آمدن بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پکڑی گئی مچھلیاں اور دیگر آبی حیات ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کی جاتی ہیں، تاہم ماہی گیر مناسب دام نہ ملنے کی شکایت کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں